صحت بخش غذا کا استعمال انسانی زندگی کو مزید بہتر بنا دیتا ہے۔ روز مرہ استعمال ہونے والی غذاؤں میں ایسی چیزیں بھی شامل ہیں جو آپ کو عمر سے پہلے ہی بوڑھا بنا دیتی ہیں۔
جی ہاں واقعی چند مخصوص غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی شخصیت پر قبل از وقت بڑھاپا طاری کرسکتا ہے اور آپ اپنی اصل عمر سے 20 سال زیادہ کے لگ سکتے ہیں۔
تو ایسی چند غذاﺅں کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو آپ کو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں۔
1- انرجی ڈرنکس
انرجی ڈرنکس کے استعمال کے پہلے ہی بہت نقصانات ہیں۔ کیونکہ یہ ڈرنکس صحت کے لیے مہلک ہیں، اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں چینی بہت زیادہ مقدار میں ڈالی جاتی ہے جس سے تیزابیت ہوتی ہے، جو کہ دانتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں، جبکہ کیفین اور نمک کی بہت زیادہ مقدار جسم کو پانی سے محروم کرتی ہے، خاص طور پر اگر آپ پانی کم پیتے ہوں تو جلد بڑھاپے کی عمر کو پہنچنے کے لیے آپ کو تیار ہوجانا چاہئے۔
2- تلی ہوئی غذائیں
تیل میں لت پت فرینچ فرائیز ہوں یا کوئی بھی ڈیپ فرائی چیز، یہ کبھی کبھار کھانا تو ٹھیک ہے، مگر ان کا روزانہ استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ بہت زیادہ درجہ حرارت میں بننے والی ان غذاﺅں میں موجود تیل اور چربی انسانی جسم کا حصہ بنتی جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں بڑھاپے کا باعث بننے والے مضر اجزاء تیزی سے بننے لگتے ہیں۔
3- مارجرین
مارجرین کو مکھن کا بہتر متبادل سمجھ کر ناشتے میں کھایا جاتا ہے، مگر یہ اتنا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کے مطابق مارجرین میں موجود ٹرانس فیٹس جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتا ہے، آپ کی جلد جتنی نمی سے محروم ہوگی، اتنی تیزی سے جھریاں آپ کے چہرے پر واضح نظر آئیں گی اور قبل از وقت بڑھاپا آپ پر نظر آنے لگ جائے گا۔
4- کھانے میں نمک کا زیادہ استعمال
نمک کھانے میں اہم کردار ادا کرنے والا اجزاء جس کو غذا میں شامل کرنے سے ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر بہت زیادہ نمک کی عادت صحت کی تباہی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق زیادہ نمک والے کھانے جسم میں پانی کی سطح متاثر کرنے کے ساتھ پیٹ پھولنے کا باعث بھی بنتی ہے، جبکہ پانی کی کمی سے اسکن بے رونق اور پوھل جاتی ہے، جبکہ ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں ڈی این اے کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔