پشاور سی سی پی کی کاروائی، جعلی سکے بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کیپیٹل سٹی پولیس نے خفیہ اطلاعات ملنے پر اہم کاروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سکے بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم سجاد الرحمان کا تعلق حسن خیل شیریکرہ سے ہے۔
کیپیٹل سٹی پولیس کے
ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی سکے بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے جعلی سکے بنانے والی مشینری اور تیار کردہ جعلی سکے بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ ملزم سجاد الرحمان کے خلاف کرنسی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔