دنیا کی مقبول اور مصروف ترین پیغام رسائی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ بہت کم میں ہی اپنی پہچان قائم کرچکی ہے۔ مشہور زمانہ ایپلیکیشن واٹس ایپ کے صارفین ڈیڑھ ارب سے زائد ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے تاہم متعدد افراد اس میں موجود دلچسپ ٹرکس سے واقف
نہیں ہوتے ہیں، تو آئیے جانتے ہیں اُن پوشیدہ ٹرکس کے بارے میں جن کو جان کر اس ایپ کو استعمال کرنے کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔
1- لاسٹ سین (Last Seen) کیسے بند کریں
یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوںکہ اس کے ذریعے آپ جان جاتے ہیں کہ آپ کا دوست یا کوئی بھی خاندان کا فرد کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں جا کر لاسٹ سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔
2- اپنے دوست کی پروفائل تصویر بدل دیں
اس کے لئے آپ کو یہ کرنا ہے کہ پہلے واٹس ایپ کانٹیکٹس میں جائیں اور اپنے دوست کا نمبر کاپی کریں، اس کے بعد اب کسی تصویر کو لے کر اس پر اپنے دوست کا نمبر پیسٹ کردیں اور پلس کا نشان ہٹا دیں یا لگادیں۔ اب اس تصویر کو دوست کی واٹس ایپ پروفائل پکچر پر چسپاں کریں اور اس کی پروفائل کی تصویر تبدیل ہو جائے گی۔
3- ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات پڑھنا
ڈیلیٹ پیغامات پڑھنے کا دل سب کا چاہتا ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح ڈیلیٹڈ میسیجز پڑھ سکیں۔ صارفین ڈیلیٹ پیغامات پڑھنے کے لئے کئی جتن کرتے ہیں لیکن پھر بھی کامیاب نہیں ہوتے تو ہم سا کا آسان طریقہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں۔ پہلے واٹس ایپ کو موبائل سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں۔ جب یہ ایپ لوڈ ہوگی تو صارف کو لاگ اِن ہونا ہوگا اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی جس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔ تاہم یہ فیچر اس وقت کام کام کرے گا جب آپ نے ایپ بیک ٹائمنگ کو روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کررکھا ہو۔
4- چیٹ پر بلیو ٹک میسج میں ظاہر نہ ہونے دیں
جب کوئی میسج آئے تو پہلے ایئرپلین موڈ آن کریں، میسج کھولیں اور پڑھ لیں۔ بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ واٹس ایپ کو دوبارہ اوپن نہیں کرتے۔ جب پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے بیک کی جگہ ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک کراﺅنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی ڈیوائس آن لائن جانے پر سائنک نہیں ہوگی۔
5- بولڈ، اٹالک ٹیکسٹ میسج ٹائپ کریں
آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو خوبصورت انداز سے بھی بھیج کرسکتے ہیں۔
بولڈ فونٹس : کسی لفظ کو بولڈ کرنے کے لئے اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * خوش آمدید *۔
اٹالک : اپنے لفظ کے آغاز اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ کیسے ہو _۔
اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~۔