اگر آپ بھی گھر میں ننگے پاؤں چلتے ہیں تو فوراً یہ عادت چھوڑ دیں۔۔۔ جانیں اس کی وجہ سے آپ کون سی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 10, 2020

جب کوئی بھی بچہ اپنے ننھے ننھے قدم اٹھانے لگتا ہے تو والدین بچوں کو گھروں میں بغیر جوتے کے چلواتے ہیں، تاکہ اس کے قدم پختہ رہیں اور اس کی چال میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے لیکن والدین کو اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے کہ اس بچے کی عادت اتنی پختہ نہ ہو کہ پھر انہیں جوتے پہننے کی عادت ہی نہ رہے۔

بہت سے نوجوان ایسے ہوتے ہیں جو گھروں میں ننگے پاؤں یعنی بغیر جوتوں کے پھر رہے ہوتے ہیں، بظاہر تو انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ جلد کی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں جو بعد میں یقیناً پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔

ویب سائٹ میٹرو ڈاٹ یو ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق گھر میں ننگے پاؤں چلنا آپ کو مختلف قسم کی جلدی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

نیویارک کے شہر مین ہیٹن سے تعلق رکھنے والے نامور ڈاکٹر Miguel Cunha کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ''ننگے پاؤں پھرنے سے آپ کے پیروں کی جلد پر بہت سے بیکٹیریا حملہ آور ہو سکتے ہیں جو آپ کو مختلف جلد کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں جیسا کہ فنگس وغیرہ''

''یہ مائیکرو آرگینزمز جلد پر حملہ کر کے مختلف انفیکشن کا سبب بنتے ہیں، جن میں ناخنوں میں انفیکشن، پاؤں میں خارش، اور مختلف پانی والے دانے بننا شامل ہیں''۔

اور پھر ننگے پاؤں چلنے سے ہونے والے انفیکشن سے جو سب سے بڑا مسئلہ پیش آتا ہے وہ یہ کہ آپ کے پاؤں میں سے شدید بدبو اٹھنے لگتی ہے، جو ناصرف آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہے بلکہ آپ کے ساتھ رہنے والے بھی اس سے خاصے پریشان ہو جاتے ہیں۔

لہٰذا کوشش کریں کے جتنا ممکن ہو ننگے پاؤں چلنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More