علیزے شاہ، سارہ خان یا پھر کوئی اور! پاکستانیوں نے 2020 میں کس شخصیت اور ڈراموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا؟

ہماری ویب  |  Dec 10, 2020

دنیا بھر میں سرچنگ کیلئے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں رواں برس سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات، ڈراموں، ویب سیریز، کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف موضوعات اور موبائل فونز کی فہرست جاری کر دی ہے۔

سال 2020 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات:

ماروی سرمد

رواں برس پاکستانیوں نے شخصیات میں ماروی سرمد کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔ ماروی سرمد سماجی کارکن، سیاسی تجزیہ نگار اور ایک صحافی بھی ہیں۔

عظمیٰ خان

پاکستانی اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان 2020 میں کئی دن خبروں میں رہیں، لہٰذا ان کا شمار بھی اس فہرست میں ہوا۔

جو بائیڈن

امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن جنہوں نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی، انہیں پاکستان کی اکثریت نے سرچ کیا۔

علیزے شاہ

رواں برس پاکستان کی جو اداکارہ سب سے زیادہ مقبول رہیں ان میں علیزے شاہ سرِفہرست ہیں۔

حریم شاہ

سال 2020 میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے معروف سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی۔

فلک شبیر

پاکستانی گلوکار فلک شبیر بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیت ہیں۔

عاصم اظہر

گوگل کی اس فہرست میں گلوکار عاصم اظہر بھی شامل ہیں۔

اسراء بیلجک (Esra Bilgiç)

ترک اداکارہ اسراء بیلجک کو ڈامہ سیریل ارطغرل غازی سے پاکستان میں شہرت حاصل ہوئی۔

سارہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی نے انہیں سوشل میڈیا پر کافی شہرت دی۔

2020 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ڈرامے اور ٹی وی پروگرام

٭ارطغرل (Ertugrul)

٭ میرے پاس تم ہو

٭ منی ہیسٹ(Money Heist)

٭ بگ باس 14

٭ مرزاپور سیزن 2

٭ دیوانگی

٭ کورولش عثمان (Kuruluş: Osman)

٭ عہد وفا

٭ جوکر (Joker)

واضح رہے گوگل ہر سال کے اختتام پر یہ فہرست جاری کرتا ہے جس میں مختلف موضوعات سے متعلق لوگوں کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ لوگ اپنے پسندیدہ ڈرامے، اداکار، فلمیں، موبائل فونز اور ایونٹس وغیرہ کی معلومات کے لئے انہیں سرچ کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More