نجی ایئر لائن کا عملہ اب پاکستان کے کس مشہور ڈیزائنر کے کپڑے پہنے گا؟

ہماری ویب  |  Dec 09, 2020

پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن جس کا حال ہی میں افتتاح ہوا ہے، اس کا عملہ اب پاکستان کے مشہور ڈیزائنر کا کپڑے پہنے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شروع کی گئی نجی ایئرلائن 'ایئرسیال' کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کیا۔

افتتاح سیالکوٹ میں ہی ہوا، جبکہ اب یہ ایئرلائن ملک بھر میں اپنی پرواز کا آغاز کرے گی۔ تاہم عوام ایئرلائن کے فضائی عملے کا لباس دیکھ کر بے حد خوش ہے۔

ایئرسیال کے فضائی عملے کا لباس ملک کے مشہور و معروف فیشن ڈیزائنر 'نومی انصاری' نے تیار کیا ہے، جنہوں نے اس سے قبل ملک کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فضائی عملے کا لباس بھی تیار کیا تھا۔

ایئرسیال نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا فضائی عملہ نومی انصاری کا تیارہ کردہ لباس پہنے گا۔

اس حوالے سے نومی انصاری کا کہنا ہے کہ ''وہ لباس کی تیاری میں گزشتہ ایک سال سے لگے ہوئے تھے''۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ''وہ ایسا منفرد لباس تیار کرنا چاہتے تھے جس سے خوبصورتی اور سکون کی جھلک دکھائی دے''۔

ڈیزائنر نے بتایا کہ رواں برس اپریل میں انہوں نے ایئرلائن کی ایئرہوسٹس کے لیے لباس تیار کیا، جس کا انتخاب انتظامیہ بھی کردیا تھا لیکن بدقسمتی سے کورونا کی وبا کے باعث نجی ایئرلائنز کے افتتاح میں تاخیر ہوگئی اور مزید کئی ماہ تک لباس میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرنا پڑیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More