کیا ملک بھر میں ایک بار پھر سب بند ہونے والا ہے؟ اسد عمر نے سخت لاک ڈاؤن سے متعلق اہم بیان جاری کردیا

ہماری ویب  |  Dec 09, 2020

کورونا وائرس کو عوام کی جانب سے سنجیدہ نہیں لیا جا رہا جس کے نتیجے میں کورونا کیسز میں دگنا اضافہ اور اموات دیکھنے میں آرہی ہیں۔

اسی حوالے سے وقافی وزیر اسد عمر کا بیان سانے آیا ہے کہ 2 ماہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں اسپتال کا طبی عملہ کورونا کا شکار ہوا ہے، احتیاطی تدابیر نہ کیں تو ہفتے دو ہفتے بعد مزید پابندیاں لگانا پڑسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے معاملے میں عالمی سطح پر پاکستان کی مثالیں دی جاتی ہیں، 12 اکتوبر کو کورونا وائرس کے کیسز دو فیصد تھے گزشتہ عشرے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ فیصلوں پر عمل درآمد اس طرح نظر نہیں آرہا جیسے کورونا کی پہلی لہر میں دیکھنے میں آیا تھا، عوامی اجتماعات میں پابندی پر عمل درآمد نہیں ہورہا، اسکولوں کی بندش اور دیگر پابندیاں مشکل فیصلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب نے مل کر وباء کا پھیلاؤ روکنے میں کرداد ادا نہ کیا تو ہفتے دو ہفتے بعد مزید پابندیاں لگانا پڑسکتی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں ڈپٹی کمشنر جنوب کی ہدایت پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دکانوں ، ریسٹورنٹس اور دیگرعوامی مقامات پر کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر معروف فوڈ چین ” ون پوٹیٹو، ٹو پوٹیٹو” ( او پی ٹی پی ) کے آؤٹ لٹ کو سیل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ‏سیل کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں مقررہ اوقات اور دیگر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

کراچی میں جاری کارروائیوں پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More