کورونا کیسز شدّت اختیار کرنے لگے، لاہور کے 55 علاقوں میں فوری لاک ڈاؤن نافذ

ہماری ویب  |  Dec 08, 2020

پاکستان کے کئی شہروں کی طرح لاہور میں بھی کورونا کے وار بڑھنے لگے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر 55 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مزید 55 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، لاہور انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کا اطلاق فوری کیا گیا ہے تاہم 21 دسمبر تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا جس کے بعد اگر کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ ہوئی تو ان علاقوں کو بحال کردیا جائے گا۔

لاہور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن داتا جنج بخش، شادمان ٹاؤن، انار کلی ٹاؤن، سمن آباد، گلشنِ راوی، نیو مسلم ٹاؤن، گلشن بلاک سمیت مجموعی طور پر 55 علاقوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں شامل علاقوں میں ریسٹورنٹس، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس، اور دفاتر سمیت تمام غیر ضروری ادارے مکمل بند رہیں گے، تاہم دودھ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کو کھولنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بپبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More