معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال دبئی میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی گزشتہ کئی دن کی علالت کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے ہیں، سراج قاسم تیلی کو گزشتہ دِنوں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف تاجر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مرحوم سراج قاسم ایک اچھے انسان اور بہترین دوست تھے، سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے خاندان اور تاجر برادری سے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے سراج قاسم تیلی کے درجات بلند کے لئے دعا کی۔
معروف تاجر سراج قاسم کو کراچی کی آواز کہا جاتا ہے انہوں نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی پہتری کے لئے بھی آواز اُٹھائی اور اس کی بہتری کے لئے بے حد کوششیں بھی کیں، 'مائی کراچی' کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ سراج قاسم تیلی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق چیئرمین تھے انہیں ان کی خدمات کے پیشِ نظر 3 مارچ 2011 لو ستارہِ امتیاز سے بھی نوازہ گیا تھا۔