شہباز شریف اپنے ساتھ ہوئے ناروا سلوک پر عدالت میں برس پڑے۔۔۔

ہماری ویب  |  Dec 08, 2020

لاہور احتساب عدالت کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پیش ہوئے، سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت سے روسٹرم پر آ کر بیان دینے کی درخواست کی، اجازت ملنے پر شہباز شریف اپنے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک کے حوالے بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، شہباز شریف نے کہا کہ 'میں نے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب 3 بار کام کیا، جس کی کبھی حکومت سے تنخواہ نہیں لی، نہ کبھی کوئی الاؤنس لیا، کبھی پیٹرول کے پیسے بھی سرکاری خزانے سے نہیں لیے'۔

شہباز شریف نے روسٹرم پر اپنے بیان میں عدالت سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ' مجھے آج تک میڈیکل رپورٹس اور فزیو تھیراپسٹ فراہم نہیں کیا گیا، میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجاب کے عوام کی دل سے خدمت کی ہے، نہ کبھی کرپشن نہیں کی، نہ کبھی قوم کا پیسہ کھایا، اور اللّٰہ تعالیٰ کے دیئے گئے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More