مریم نواز کے خطاب اور جلسے تو ہمیشہ سے ہی مشہور رہے ہیں اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ گذشتہ روز مریم نواز شاہدرہ میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کر رہی تھیں کہ ان کو کسی نے چھڑی مار دی جو ان کے سر کو چھوتی ہوئی پیچھے کی جانب چلی گئی۔
جس وقت چھڑی مارنے کا واقعہ پیش آیا اس وقت مریم اپنے کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں۔ واقعہ کے بعد مریم نواز نے ٹوئیٹ بھی کیا جس میں انہوں نے یہ واضح کیا کہ مجھے چھڑی کسی نے نہیں ماری، بلکہ وہ غلطی سے ان کو لگ گئی۔
واضح رہے کہ لکڑی کی چھڑی سر پر لگنے سے مریم نواز نے شاہدرہ کی تقریر ختم کردی۔ کل ایک اور واقعے میں ریلی کے دوران ایک کارکن نے مریم نواز کو ہاتھ لگا دیا تھا جس پر ان کے سیکورٹی گارڈز نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔