دِل دِل پاکستان سے میرا دل بدل دے تک جنید جمشید کا ہر نغمہ اور ہر نعت آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دِلوں میں ان کی یاد تازہ کئے ہوئے ہے، بد قسمت طیارہ حادثہ گزرے 4 برس بیت گئے مگر اُس افسوس ناک واقع میں جاں بحق پاکستان کے سابق گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید ہر پاکستانی کے دِل میں آج بھی زندہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر جنید جمشید کے چاہنے والے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 'وی لو یو جنید جمشید' ٹوئٹر پر آج کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
جنید جمشید ایک بہترین موسیقار، فیشن ڈیزائنر، گیت نگار اور نعت خواں تھے، 1994 میں جنید جمشید کی پہلی میوزک ایلبم جاری ہوئی، البتی 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیر آباد کہہ کر مذہبی تعلیمات اور تبلیغ کا راستہ اختیار کر کے اپنی بے مثال آواز سے حمد و ثناء کا آغاز کیا۔
سوشل میڈیا پر کوئی صارف انہیں حقیقی ہیرو کہہ رہا ہے، اور کوئی طیارہ حادثے کا وہ دن ناقابلِ یقین قرار دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ 7 دسمبر 2016 میں جنید جمشید طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش ہونے والے حادثے میں شہید ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔