سوشل میڈیا پر ہر روز ہی کسی نہ کسی مشہور شخصیت کی تصویر وائرل ہوتی ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے پیش کرتے ہیں۔ وہ تصویر کسی سیاسی شخصیت کی ہو سکتی ہے یا کسی اداکار کی۔ تصویر کے پیچھے کچھ راز چھپے ہوتے ہیں، ہم تصویر تو دیکھ لیتے ہیں لیکن وہ تصویر وائرل کیسے اور کیوں ہوئی یہ نہیں جان پاتے۔
تاہم ہر ہفتہ کے آغاز کی طرح آج بھی ہم آپ کو وہ 5 تصاویر دکھانے والے ہیں جو گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان کے خوب چرچے رہے۔
1) اسحاق ڈار کے انٹرویو کی تصویر
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے چند روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں انٹرویو دیا، اینکر نے اس قسم کے سوالات کیے کہ اسحاق ڈار سٹپٹا گئے۔ انٹرویو کے دوران سابق وزیر خزانہ نے چہرے کے زاویے اس طرح تبدیل ہوئے کہ عوام نے ان کا مذاق بنا لیا۔ ان کی تصاویر پر سینکڑوں میمز بنے اور صارفین اس سے لطف اندوز ہوئے۔
2) سجل علی کی عرب فیسٹیول ایوارڈ میں کامیابی
پاکستان کی نامور اور ورسٹائل اداکارہ سجل علی نے عرب فیسٹیول ایوارڈ جیتا اور یوں یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ سجل علی نے ڈیفا ایوارڈ جیتنے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے ایوارڈ تھام رکھا ہے۔ اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جبکہ ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا اور فخر محسوس کیا۔
3) شاہد آفریدی کی ان کی بیٹی کے ساتھ تصویر
قومی کرکٹ ٹیم کے بوم بوم آفریدی لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کے باعث سری لنکا میں تھے لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی کی طبعیت خراب ہے تو وہ فوراً وطن واپس لوٹ آئے۔ آفریدی کی اسپتال سے ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑے اسے دیکھ رہے ہیں جبکہ بیٹی کی طبعیت خراب ہونے کے باعث اسے آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے۔ لوگوں نے آفریدی کی اس تصویر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بیٹی کے لیئے دعائیں بھی دیں۔
4) جنت مرزا کا شناختی کارڈ
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے شناختی کارڈ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا صارفین نے بہت مذاق اڑایا۔ صارفین کے مطابق جنت مرزا کے کیمرہ مین نے ان کے لئے خاص طور پر بیوٹی کیمرہ استعمال کیا اور اس سے ان کی تصویر لی۔ صارفین نے اس تصویر پر ڈھیروں میمز بنا ڈالے۔
5) عائشہ خان کی فیملی کے ساتھ تصویر
اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی ماہ نور کی سالگرہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، عائشہ خان کے ساتھ ان کے شوہر اور بیٹی کی خوبصورت تصویروں کو مداحوں نے بے حد سراہا۔
٭ آپ کو کس تصویر نے سب سے زیادہ متاثر کیا؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔