تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی میں داخل ہوگا جس سے منگل اور بدھ کے روز کراچی میں معمول سے زیادہ سرد ہوائیں چلیں گی تاہم مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے بعد بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
دوسری جانب آئندہ روز ژوب، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور بلوچستان میں بارش کی امکان ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔