اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی کا راستہ مشکل ہو جائے، شہباز شریف کا بھتیجی کو مشورہ، چچا بھتیجی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Dec 05, 2020

پیرول پر رہا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھتیجی کو مشورے دے دیئے، جارحانہ پالیسی ترک کرنے کی تنبیہ۔

تفصیلات کے مطابق جیل روانگی سے قبل شہباز شریف نے مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نواز شریف بھی ٹیلی فون پر رابطے میں رہے، تینوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کوٹ لکھ پت جیل کے لئے روانہ ہونے سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو یہ مشورہ دیا کہ وہ جارحانہ پالیسی نہ اپنائیں، اور اس حد تک نہ جائیں کہ اُن کے لئے واپسی کا راستہ مشکل ہوجائے، انہوں نے مریم نواز کو واضح کیا کہ مذاکرات کا راستہ کسی بھی صورت بند نہ ہو۔

شہباز شریف نے مریم نواز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمیشہ مذاکرات کا راستہ کھُلا رکھیں، اسمبلی سے استعفے کے معاملے کو صرف آخری آپشن کے طور پر استعمال کریں، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اس پر تحفظات ہیں'۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ہمدردی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لئے رہا کیا تھا۔

بعد میں مسلم لیگ ن کے وکلاء کی جانب سے پیرول پر رہائی کی مدّت میں توسیع کے لئے درخواست دی گئی تھی جسے پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا تھا، تاہم اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے، پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع نہیں کریں گے، شہباز شریف کو صرف والدہ کی تدفین میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا کیا تھا تاہم اب سیاسی گٹھ جوڑ کرنے کے لئے رہائی میں توسیع کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More