عالمی وبا کورونا وائرس کا مرض اب بدلہ لینے کے لئے بھی استعمال ہونے لگا ہے، تنخواہ روکنے پر کورونا کے مریض نے لیا انوکھا انتقام، کے ایم سی افسر شہزاد نے ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا۔
کراچی میٹروپالیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں تنخواہ روکنے پر کے ایم سی افسر شہزاد انور نے اپنے افسر سے سخت انتقام لے لیا۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد دفتر جاکر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور پھر بتایا کہ مجھے تو کورونا ہے۔
کے ایم سی افسر شہزاد انور نے ڈائریکٹر کے گال پر بوسہ لینے کے بعد جمیل فاروقی سے کہا مجھے کورونا ہے۔ افسر کے انکشاف پر ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی اور افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ویڈیو دیکھیئے۔