حریم شاہ اور صندل خٹک پر مبشر لقمان کا لگایا چوری کا الزام بے بنیاد قرار

ہماری ویب  |  Dec 04, 2020

معروف ٹِک ٹاکرز حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مبشر لقمان کی دائر کردہ درخواست مسترد، چوری کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مبشر لقمان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے، مبشر لقمان نے دونوں خواتین کے خلاف یہ درخواست کی تھی کہ ان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان کے مطابق صندل خٹک اور حریم شاہ نے اُن کے نجی طیارے سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا تھا۔

اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایڈیشنل سیشن جج کو آگاہ کیا کہ جب تحقیقات کی گئی تو حریم شاہ اور صندل خٹک سے کوئی چوری کیا ہوا سامان برآمد نہیں ہوا، تاہم سیشن کورٹ نے مبشر لقمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے۔

واضح رہے کہ اس معاملے کا آغاز ستمبر 2019 میں ہوا جب اینکر پرسن مبشر لقمان نے یہ بیان جاری کیا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ایماء پر اُن کے پرائیویٹ طیارے میں بِنا اجازت گھسیں اور اس طیارے سے قیمتی سامان چوری کیا، مبشر لقمان نے ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دی تھی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صندل خٹک اور حریم شاہ کو مبشر لقمان سے معافی مانگتے دیکھا گیا، تاہم حریم شاہ اور صندل نے ایک اور ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ مبشر لقمان کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جا رہی تھی جس وجہ سے انہوں نے مافی مانگی۔

یاد رہے کہ جنوری 2020 میں مبشر لقمان نے حریم شاہ سے متعلق ایک طویل ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے حریم شاہ اور صندل خٹک سے متعلق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان پر الزامات عائد کئے تھے جس پر فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو شادی کی ایک تقریب میں تھپڑ بھی رسید کردیا تھا۔

فواد چوہدری نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہے، صحافت کے شعبے سے ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More