انگوٹھی ہی کروڑوں کی تھی ۔۔۔ بختاور کی شاندار منگنی میں کتنا خرچہ آیا؟

ہماری ویب  |  Dec 04, 2020

بینظیر بھٹو کی سب سے بڑی صاحبزادی کی منگنی بلاول ہاؤس میں انتہائی شاہانہ انداز میں انجام پائی۔ جس میں بختاور بھٹو اور ان کے منگیتر سمیت ہر دوسری مہمان پر عوام نے خوب نظریں جمائی۔ بھٹو خاندان پاسکتان کے شاہی خاندانوں میں شمار ہوتا ہے اور اب بات بختاور بھٹو کے سسرال والوں کی ہو تو وہ بھی کسی سے کم نہیں۔ چوہدری محمود پنجاب کے شاہی خاندانوں میں شمار کیئے جاتے ہیں۔ دونوں صوبوں کے امیر ترین خاندانوں کا رشتہ بھی خوب دھوم دھام سے جُڑا اور بہت زبردست تقریب بھی ہوئی۔

اب بات اگر بختاور بھٹو کی منگنی کے تمام اخراجات کے حوالے سے کی جائے تو مکمل تفصیلات سے تو کوئی آگاہ نہیں ہے مگر ذرائع کے مطابق جو تفصیلات میڈیا پر موجود ہیں ان کے مطابق:

بختاور کا جوڑا:

محترمہ بختاور بھٹو زرداری نے نداز وئیر ٹیلر سے خصوصی جوڑا تیار کروایا جس پر ان کی زندگی کے مختلف لمحات کی تصاویر شاہی انداز میں کی گئی ہے جس کی کل مالیت اندازً 60 لاکھا بتائی جارہی ہے۔

جیولری:

بختاور نے گلے میں بہت زبردست جیولری پہنی ہے۔ ان کا ہار 1 کروڑ کا بتایا جا رہا ہے جو کہ ان کو سسرال کی طرف سے ملا ہے۔

منگنی کی انگھوٹی:

منگنی کی انگھوٹی چونکہ ہیرے کی ہے، بختاور کی بھی اور ان کے منگیتر کی بھی اس لئے یہ بھی لاکھوں کی ہوگی مگر اس کے حوالے سے اندازً کوئی رقم سامنے نہیں آسکی البتہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ 1 کروڑ کی تھی۔

البتہ ان کی انگھوٹی کے حوالے سے بختاور نے یہ بھی بتایا کہ ’میری والدہ نے اپنے والد ذولفقار بھٹو کی شادی کی انگوٹھی جیسی انگھوٹی بنوا کر میرے والد (آصف علی زرداری) کو پہنائی تھی اور اب میں نے اپنے والد (آصف زرداری) کی انگوٹھی کی کاپی بنوا کر اپنے منگیتر محمود چوہدری کو پہنائی ہے‘۔

مہمانوں کا ٹکٹ:

منگنی پر آئے تمام برونِ ملک مہمانوں کا تمام تر خرچہ بلاول بھٹو نے اٹھایا۔

سسرالیوں کا ہوٹل کا خرچہ:

سسرالیوں کی آمد اور ہوٹل کا تمام خرچہ بھی بھٹو خاندان کی جانب سے اٹھایا گیا۔

تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ:

تمام تر لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد منگنی میں شرکت کی اجازت ملی اور یہ خرچہ بھی لڑکی والوں کی جانب سے اٹھایا گیا۔

سجاوٹ کے پھول:

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق منگنی میں سجاوٹ کے پھولوں کو جرمنی، اٹلی اور دیگر بیرون ممالک سے امپورٹ کروایا گیا۔

دولہے کی گاڑی:

دولہے کی انٹری بھی بلٹ پروف گاڑی میں ہوئی جس کی مالیت تاحال نہیں بتائی جاسکتی۔

اندازاً مکمل خرچہ:

ان تمام تر اخراجات کا مکمل خرچہ اندازً ایک ارب سے بھی زائد بتایا جا رہا ہے۔

تمام تر اخراجات کی تفصیل بھٹو خاندان کے ذرائع نے ابھی تک عوام کو نہیں بتائی ہے، ہماری بتائی گئی تفصیل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More