کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کے سبب کراچی کے ضلع وسطی میں اب مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا کہ نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہے جبکہ نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کے بھی مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 2 تا 16 دسمبر جاری رہے گا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔
واضح رہے متاثرہ علاقوں میں صرف فارمیسی اور کریانہ کی دوکانیں کھلی رہیں گی۔