پوری دنیا ہنس رہی ہے! دیکھیں اسحاق ڈار کے انٹرویو پر بننے والے کچھ دلچسپ میمز۔۔۔

ہماری ویب  |  Dec 03, 2020

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کچھ روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں انٹرویو دیا، اینکر نے اس قسم کے سوالات کیے کہ اسحاق ڈار سٹپٹا گئے۔ اینکر نے جائیداد سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیر خزانہ نے بیرون ملک جائیداد ہونے سے ہی انکار کردیا۔

اینکر نے سوالات کے ایسے تابڑ توڑ حملے کیے کہ اسحاق ڈار کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ کس سوال کا کیا جواب دوں۔ اینکر نے ان سے وطن واپسی اور عدالتوں کا سامنا کرنے سے متعلق سوال کیا تو اسحاق ڈار نے پہلے بیماری کا بتایا اور پھر انسانی حقوق سے متعلق سوالات اٹھا دئیے۔

تاہم اس سارے معاملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کہاں پیچھے رہنے والے تھے، ٹوئٹر پر #HardTalkNotCapitalTalk کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارفین کا ماننا ہے کہ اسحاق ڈار بی بی سی کے پروگرام کو پاکستان کا پروگرام سمجھ کر چلے گئے تھے لیکن جب سوالات ہوئے تو خود ہی حقیقت سامنے آگئی۔

ایک صارف نے ان کے نام کی میم بنا کر شئیر کی جس میں لکھا تھا اسحاق ڈر رہا ہے۔

ملیحہ نامی خاتون نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اسحاق ڈار اپنے انٹرویو کے بعد 220 ملین پاکستانیوں سے ایسے ہی بھاگ رہے ہیں۔

داؤد عمر نامی سارف نے بھی ایک زبردست میم شئیر کی اور پوچھا یہ کیسا ہے؟

اریبہ خان نامی صارف نے ایک اور میم شئیر کیا جس میں لکھا تھا کہ مجھے ٹک ٹاک کا بتا کر ہارڈ ٹاک میں بٹھا دیا گیا۔

Son: I want to be an artist Pakistani father:

Posted by Shehzad Ghias Shaikh on Wednesday, December 2, 2020
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More