گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے لئے فوری احکامات جاری کریں گے، عوام کو مفت علاج بھی فراہم کریں گے، وزیراعظم نے جی بی کی عوام کو خوشی کی نوید سُنا دی، گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اوّلین ترجیح ہے، جی بی کو صوبہ بنانے کے لئے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دیں گے، گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنے والی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ
وزیرِاعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ اراکین کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب میں کہا کہ گلگت میں ہیلتھ کارڈ کا آغاز کیا جائے گا، بیماری سے دوچار فی غریب خاندان 10 لاکھ تک کا مفت علاج کسی بھی اسپتال سے کروا سکے گا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے تاہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے لئے فوری اقدامات لیتے ہوئے اس حوالے سے کمیٹی بھی بنائیں گے، صوبائی اسٹیٹس ملنے سے جی بی کی عوام کی احساسِ کم تری و محرومی دور ہوگی۔
وزیرِاعظم عمران خان گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھی احکامات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کا انقلاب آگیا ہے، جی بی کی طرف اس قدر سیاح رُخ کرتے ہیں کہ ہوٹلز کم پڑ جاتے ہیں تاہم گھروں کے ساتھ ریسٹ رومز بنانے کے لئے سستے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا گلگت بلتستان کے لئے پہلا اسپیشل اکنامک زون حکومت بنائے گی، اور اکنامک زون بنانے کے لئے تمام سہولتوں کی ضرورت ہوتے ہے اس ہی لئے جی بی میں حکومت نے 300 میگاواٹ بجلی منصوبے لگانے کا ارادہ کیا ہے۔
انہوں سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نواز شریف پر اللہ کا عذاب نازل ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اور کل ساری دنیا کے سامنے اسحاق ڈار کا چہرہ بھی بے نقاب ہوگیا دنیا نے ان کو جھوٹ بولتے دیکھا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ لیڈر میں دو خصوصیات صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہیں، واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر راجا جلال حسین نے اراکین سے حلف لیا، وزیراعظم عمران خان نے تقریب حلف برداری میں خصوصی شرکت کی اور نو منتخب اراکینِ کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی پر جلد سے جلد کام کرنے کا عزم کیا۔