مردوں اور خواتین کی جیکٹ میں کیا فرق ہوتا ہے؟ انہیں پہچاننے کے 4 آسان طریقے

ہماری ویب  |  Dec 01, 2020

آج کل کے اس جدید دور میں لڑکے اور لڑکیوں کے کپڑوں میں فرق بالکل ہی ختم ہو چکا ہے۔ لڑکوں کی طرح کا لباس لڑکیاں خوشی خوشی پہن رہی ہیں جن میں شرٹس، جینس، کوٹ سرِ فہرست ہے۔ دیکھا جائے تو یہ لباس ایک طرح کے ہوتے ہیں۔

آج کل پاکستان بھر میں شدید سردی کا موسم ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں سردیوں کے گرم کپڑے خریدنے کے لیے مارکیٹس کا رخ کر رہے ہیں۔ سردیوں کے کپڑوں کی ایک سوغات جیکٹ ہیں۔ مختلف رنگوں کی لیدر جیکٹ لڑکوں سمیت لڑکیوں کی بھی بے حد پسندیدہ ہوتی ہیں۔

تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کی جیکٹ میں فرق کیسے کیا جائے؟ بہت سے لوگوں کو اس کی پہچان ہوتی ہے لیکن کئی افراد اس میں فرق نہیں کر پاتے۔

آئیے آج ہم آپ کو لڑکوں اور لڑکیوں کی جیکٹ میں فرق کرنے کے 4 بنیادی اور آسان طریقے بتاتے ہیں۔

کالر

لڑکوں اور لڑکیوں کی جیکٹ میں سب سے پہلا فرق کالر کا ہوتا ہے۔ مردوں کی جیکٹوں میں کالرز کا سائز زیادہ بڑا ہوتا ہے، جبکہ خواتین کی جیکٹوں میں کالر کا سائز درمیانہ یا چھوٹا ہوتا ہے۔ کالر میں ایک اور فرق یہ ہوتا ہے کہ مردوں میں کالرز عموماً سیدھے نیچے کی جانب جھکے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ خواتین کی جیکٹ میں یہ ہلکے سے خم کھائے ہوئے ہوتے ہیں۔

کندھوں کا سائز

مردوں کی جیکٹوں کے کندھوں کا سائز خواتین کی جیکٹس کے مقابلے میں بڑا اور کشادہ ہوتا ہے کیونکہ مردوں کے کندھے کشادہ ہوتے ہیں۔ جبکہ خواتین کی جیکٹوں میں کمر کا حصہ زیادہ بڑا ہوتا ہے۔ مردوں کی جیکٹیں زیادہ لمبی اور چوڑی ہوتی ہیں جبکہ خواتین کی سلم ٹاپ ہوتی ہیں مگر کمر کے حصے سے زیادہ وسیع ہوتی ہیں۔

رنگ

تیسرا اہم فرق جیکٹ کا رنگ ہوتا ہے، ویسے تو ہر رنگ کی جیکٹ لڑکیاں پہن سکتی ہیں اور پہنتی بھی ہیں لیکن لڑکوں کے لیے جیکٹ کے بہت ہی مخصوص رنگ ہوتے ہیں جن میں گہرا لال رنگ، براؤن اور بلیک رنگ شامل ہے۔

بٹن یا زپ

مردوں کی لیدر جیکٹوں میں زیادہ تر زپ اور بٹن دائیں جانب لگے ہوتے ہیں، جبکہ خواتین کی جیکٹ میں یہ بائیں ہاتھ کی جانب ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More