سوشل میڈیا پر آئے دن لوگ اپنے تجربات شئیر کرتے رہتے ہیں، کچھ تو ایسی کہانیاں بیان کردیتے ہیں کہ پڑھنے والے کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں جبکہ کچھ صارفین کی کہانیاں اس قسم کی ہوتی ہیں جو اپنا نقش قاری کے دل میں چھوڑ جاتی ہیں۔
حال ہی میں فیسبک پر ایک صارف نے اپنہ تجربہ شئیر کیا جو کہ وائرل ہوگیا۔ فیسبک کے معروف پیج Awareness of Karachi نے سید حمزہ علی کی یہ کہانی پوسٹ کی۔
سید حمزہ علی نے ایک تصویر شئیر کی جس میں ایک کوڑا چننے والا بچہ شاندار گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑا ہے۔
حمزہ نے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''یہ لڑکا میری گاڑی کو 10، 15 منٹ سے گھور رہا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کیا چاہیے؟ تو اس لڑکے نے جواب دیا کہ جب میں امیر بنوں گا تب میں یہ گاڑی خریدوں گا''۔
حمزہ نے لکھا کہ ''اس لمحہ نے مجھے بے حد متاثر کیا، میں نے اس سے پوچھا کہ کیا میں تمہاری تصویر لے سکتا ہوں؟ تو وہ مسکرایا اور جواب دیا کہ سامنے سے لینا''۔
حمزہ علی نے اپنے کیپشن میں مزید کہا کہ ''یہ تصویر شئیر کرنے کا صرف ایک مقصد تھا کہ میں لوگوں کو بتا سکوں کہ ہمیں دوسروں تک خوشیاں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ یہ دنیا ویسے ہی منفی کردار والے لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ ہمیں نہیں پتہ کہ کون اپنی ذاتی زندگی میں کس قسم کی مشکلات جھیل رہا ہے، لہٰذا ہمیں دوسروں کے چہروں پر خوشیاں لانے میں دیر نہین کرنی چاہیے۔ اس سے ہمیں بھی اندرونی خوشی محسوس ہوگی۔''
٭ آپ کا اس اسٹوری کے حوالے سے کیا خیال ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔