کراچی کے پرائیویٹ اسکولوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، پابندی کے باوجود کلاسز جاری

ہماری ویب  |  Dec 01, 2020

کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب حکومت کی جانب سے کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں اسکول مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا جسے پرائیویٹ اسکول والوں نے چیلنج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کئی نجی اسکولوں نے بچوں کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رکھی ہوئی ہیں۔

تاہم ایک اسکول طلباء کو اسکول کھلے ہونے کے میسجز کر رہا ہے۔ اسکولوں میں ایس او پی کو مذاق بنا ڈالا جبکہ حکومتی پابندی کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہیں کئے۔

مذکورہ صورتحال کی خبر جب لوگوں کو ہوئی تو انہوں نے شکایات درج کروائیں جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ اسکولوں کا دورہ کیا جبکہ ایک اسکول کو سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

اس کے علاوہ جن علاقوں میں اسکول بند نہیں کیے گئے ان میں بلدیہ، شیرشاہ، گلستان جوہر اور ناظم آباد شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More