یو اے ای کے ویزوں سے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان جاری

ہماری ویب  |  Dec 01, 2020

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب متحدہ امارات (یو اے ای) حکام کے مطابق جو ویزے جاری ہوچکے ہیں ان پر کوئی پابندی عائد نہیں، دشمن آئے روز کوئی نہ کوئی رخنہ تلاش کرتے ہیں تاکہ تعلقات کو نقصان پہنچے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں رخنہ ڈالنے والوں سے خبردار رہنا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے اپنے مفاد کی خاطر ایسی باتیں کرتے ہیں جو بھارت کا بیانیہ ہے، دیکھیں او آئی سی اجلاس ابھی ہوا نہیں تھا اور اطلاعات آئیں کہ ایجنڈے سے کشمیر کو ہٹا دیا گیا بھارت نے اس قسم کی خبریں پھیلائیں جبکہ حقیقت کچھ اور تھی، او آئی سی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کا ذکرخاص طور پر موجود تھا۔

وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے اقوام متحدہ سے متعدد بار کہہ چکے ہیں سیکریٹری جنرل یو این اور سلامتی کونسل کو13 خطوط لکھ چکا ہوں، تحریری خط میں لکھا کہ بھارت بہانے تلاش کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی آڑ میں بھارت فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کر رہا ہے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور عام شہریوں کونشانہ بنایا جاتا ہے، بھارت کی نیت پر شک ہے، دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More