کیا آپ کے علاقے میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو اس نمبر پر شکایت درج کروائیں

ہماری ویب  |  Dec 01, 2020

نومبر کے آغاز سے ہی کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز کردیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے، تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی اور پورے پریشر کے ساتھ گیس سپلائی جاری ہے۔

کمپنی کے مطابق کسی بھی علاقے میں شکایت کی صورت میں صارفین 1191 پر فون کر کے اطلاع دیں۔

تاہم شہریوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر گیس پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی سپلائی بہتر ہے، 3 روز قبل سسٹم میں کمی واقع ہوئی تھی جس کے باعث کچھ علاقوں میں گیس سپلائی متاثر ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں صنعتی علاقوں کو پورے پریشر کے ساتھ گیس کی ترسیل جاری ہے، صارفین سے گزارش ہے کہ اگر کسی علاقے میں گیس پریشر کم ہے تو شکایتی مرکز 1199 پر اطلاع دیں تاکہ سوئی سدرن کی ٹیم فوری مسئلے کو حل کرسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More