کسی نے شروع کیا زندگی کا نیا سفر تو کوئی روڈ پر آگیا، گزشتہ ہفتہ کی 4 تصاویر جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے

ہماری ویب  |  Nov 30, 2020

گزشتہ ہفتہ یوں تو کسی کے لیے یادگار رہا تو کسی کے لیے دکھ کا باعث بنا۔ گزرے ہفتے کئی افراد کے رشتے جڑے جبکہ کچھ لوگوں کا رشتہ ہی ختم ہوا۔ ہر ہفتے کے آغاز پر ہم آپ کو پچھلے ہفتے کی وائرل ہونے والی تصاویر دکھاتے ہیں۔

آج دیکھتے ہیں کہ کون کون سی تصاویر پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

لیلیٰ زبیری اور ان کی بیٹی کی تصویر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کئی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، گزشتہ ہفتہ پہلی مرتبہ یہ اپنی بیٹی کے ساتھ ندا کے مارننگ شو میں تشریف لائیں۔ اداکارہ کی بیٹی کے ساتھ یہ تصویر پورے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ صارفین کے مطابق لیلیٰ زبیری اس قدر فٹ ہیں کہ ان میں اور ان کی بیٹی میں کوئی فرق دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویر

گزشتہ ہفتہ جمعہ کی شام بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب ہوئی، بختاور کی منگنی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ لوگوں نے اس تصویر پر طرح طرح کے میمز بنائے جبکہ بہت سے لوگوں نے بختاور کی سادگی کو خوب سراہا۔

نند ڈرامہ سے گوہر کی تصویر

آج کل پاکستان میں دیکھے جانے والا سب سے ہٹ ڈرامہ سیریل نند کی منفی کردار گوہر (فائزہ حسن) کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوہر روڈ پر ایک بھکاری کے حلیے میں بیٹھی ہیں۔

لڑکی کو شادی کی پیشکش کرتا لڑکا

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے دوران کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بھارتی لرکے نے اپنی آسٹریلوی دوست کو شادی کی پیشکش کی جو کہ اس نے قبول کرلی، ان دونوں کی یہ تصویر گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

٭ آپ کو ان تمام تصاویر میں سے سب سے بہترین تصویر کون سی لگی؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More