کیا ایک مرتبہ پھر جلسے میں بے نظیر دکھائی دیں گی؟ آصفہ بھٹو زرداری سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے کیا کرتی تھیں، جانیں کچھ حیران کن حقائق

ہماری ویب  |  Nov 30, 2020

بلاول اور بختاور کے بعد اب بے نظیر کے خاندان کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ سیاسی جلسے میں اپنا جوش و ولولہ دکھانے کو تیار ہیں۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری آج پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

آصفہ بھٹو خصوصی طيارے سے ملتان جائيں گی، تاہم فضائی سفر کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں وہ بذريعہ سڑک ملتان جائیں گی اور پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

دیکھا جائے تو یہ روایت سالوں سے چلتی آرہی ہے کہ والدین کے بعد ان کے بچے ان کی سیاسی گدی سنبھالتے ہیں۔ جیسا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور اب آصفہ بھٹو زرداری۔

یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ آصفہ بھٹو زرداری اپنی بڑی بہن بختاور کے برعکس سیاسی معاملات پر زیادہ کھل کر بات کرتی ہیں اور کئی سیاسی افراد انہیں بلاول کے بعد کی قیادت کے لیے موزوں سمجھتے ہیں لیکن انہیں کس قسم کی مشکلات پیش آسکتی ہیں؟

آصفہ بھٹو کی چند خصوصیات:

٭ آصفہ بھٹو کی پیدائش 1993 میں ہوئی تھی، انہوں نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی سے سیاست اور معاشرتی علوم میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ ایم ایس سی کی ڈگری گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں یونیورسٹی کالج لندن سے۔

٭ آصفہ بھٹو سیاست میں آنے سے قبل مختلف قسم کے سماجی و فلاحی کاموں میں مصروف رہتی تھیں۔

٭ آصفہ بھٹو کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ جب وہ بولنا شروع کرتی ہیں تو ان میں اپنی ماں بے نظیر کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ یہ بغیر ڈرے یا بغیر خوف کے صرف سچائی پر مبنی چیزیں ہی بولتی ہیں۔ ان کے کارکنان کو ان کی یہ بات بے حد پسند ہے۔

٭ آصفہ اپنے والد سے بے پناہ قریب ہیں، وہ ان کے لیے ایک دوست کی طرح ہیں۔

٭ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق آصفہ ہمیشہ ہی روایتی میڈیا سے دور رہیں ہیں، لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتی ہیں۔

٭ پاکستان میں جب سرکاری سطح پر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تو آصفہ پہلی بچی تھیں جنہیں پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس وقت بینظیر بھٹو وزیرِ اعظم تھیں۔

٭ آصفہ بھٹو ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر ضرورتمند لوگوں کی مدد کی۔

٭ آصفہ بھٹو زرداری نے ہمیشہ ہی حقوق نسواں پر بات کی، یہ عورتوں کی حقوق کی بہت بڑی حمایتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More