ان جانوروں کے نام تو آپ کو معلوم ہوں گے لیکن کیا آپ ان کے بچوں کے نام جانتے ہیں؟ 13 مشہور جانوروں کے بچوں کے نام

ہماری ویب  |  Nov 27, 2020

جانوروں کے بچے، یہ نام اس قدر عام ہو چکا ہے کہ لوگوں کو ان جانداروں کے بچوں کے اصل ناموں کا مطلب ہی نہیں معلوم۔ ہم یہ بات فراموش کردیتے ہیں کہ ہماری قومی زبان اردو ہے اسی لیے ہماری اپنی زبان میں ہر جانور کے بچے کا کوئی نا کوئی نام ضرور ہوتا ہے۔

ہمارے معاشرے اور ملک میں انگریزی اپنے پنجے اس طرح گاڑ چکی ہے کہ بہت سے عام الفاظ ہم انگریزی زبان میں بول جاتے ہیں اور اس کا ترجمہ یا اردو معنی ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر بلی کا بچہ kitten اور گائے کا بچہ calf مشہور ہے، تاہم یہ کوئی نہیں جانتا کہ kitten اور calf کو اردو میں کیا کہا جاتا ہے؟

آج ہم آپ کو چند مشہور جانوروں کے بچوں کے نام بتانے والے ہیں، جو یقیناً اس سے قبل آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

بلی کا بچہ : بلونگڑہ

بھیڑ کا بچہ : برّہ

کتے کا بچہ: پلاّ

الوّ کا بچہ : پٹھا

ﮔﮭﻮﮌﯼ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ: ﺑﭽھیرا

ہاتھی کا بچہ : پاٹھا

بکری کا بچہ : میمنا

مرغی کا بچہ: چوزا

ہرن کا بچہ: برنوٹا

سانپ کا بچہ: سنپولا

بھینس کا بچہ: کٹا

چیتے کا بچہ: تیندوا

گائے کا بچہ: بچھڑا

٭ کیا آپ نے پہلے کبھی یہ نام سنے تھے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More