چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی آزمائش کا آخری مرحلہ، آزمائش کے لئے ہزاروں پاکستانی رضا کاروں نے اندراج کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نجات کے لئے چین کی تیار کردہ ویکسین آخری مرحلے میں ہے جس کی آزمائش جاری ہے تاہم اس ویکسین کی آزمائش کے لئے پاکستان کے ہزاروں رضا کاروں نے اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں رضا کاروں کو آزمائشی ویکسین دینے کے سلسلہ جاری ہے، اور اس آزمائش میں شامل ہر رضا کار کو 50 ڈالر بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے اسلام آباد شفا انٹر نیشنل اسپتال کے ریسرچر اعجاز احمد خان کا کہنا ہے کہ تمام رضا کاروں پر آزمائش کی جانے والی اس ویکسین کے نتائج 2 سے 3 ماہ میں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویکسین چینی دوا ساز کمپنی اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے، جو کہ آزمائش کے آخری مرحلے میں ہے۔ تاہم اس ویکسین کے آخری مرحلے کی آزمائش میں پاکستان بھی پیش پیش ہے۔