عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے متعدد سائنسدان کہہ چکے ہیں کہ یہ فلو کی بگڑی ہوئی شکل ہے، یعنی یہ مزید طاقتور صورت اختیار کرگیا ہے جس پر اگر وقت پر قابو نہ پایا گیا تو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
کورونا کی دوسری لہر آپہنچی ہے جس کے حوالے سے پاکستانی ڈاکٹر کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر شازلی منظور نے انکشاف کیا ہے کہ کوڈ 19 وائرس کی دوسری لہرمیں علامات بھی تبدیل ہورہی ہیں۔
ایک نجی پروگرام میں گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کورونا اپنی شکل کو تبدیل کر رہا ہے جس کی علامات کا پتہ نہیں چلتا، وائرس اپنی شکل تبدیل کرے گا تو اپنی علامات بھی تبدیل کرے گا۔
ڈاکٹرشازلی منظور نے کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر میں ہر عمر کا شخص متاثر ہو رہا ہے وبا کی دوسری لہر آچکی ہے جس میں لوگوں کواحتیاط زیادہ کرناہوگی۔
ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس خطرناک ہوتا جا رہا ہے، یورپ میں تباہی مچارہا ہے، کورونا کی پہلی لہر میں لوگ 2،2 دن میں بھی ٹھیک ہوئے لیکن دوسری لہرمیں ہمارے پاس مریض 2 ہفتے بھی رہتے ہیں۔