میں آپ کے ساتھ دوبارہ ’لاجواب چائے‘ پینے کیلئے بے تاب ہوں ۔۔۔ رومانیہ کے مشہور گلوکار کی آصف غفور کو ترقی ملنے پر مبارکباد

ہماری ویب  |  Nov 26, 2020

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر تقرری، رومانی گلوکار نے بھی مبارک باد دے کر نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رومانیہ کے معروف بینڈ 'ایکسنٹ' کے گلوکار 'سینا ایڈرین' نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو لیفٹننٹ جنرل بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے 'فنٹاسٹک چائے' کو بھی یاد کیا ہے۔

رومانی گلوکار نے ٹوئٹر پر اپنے دوست اور پاک فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ' میرے پیارے دوست لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر بہت مبارک ہو، میں آپ کے ساتھ دوبارہ پاکستان کی لاجواب چائے پینے کا خواہشمند ہوں'۔

گلوکار سینا ایڈرین نے اپنے پوسٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے ہمراہ چائے کا کپ تھامے لی گئی تصویر بھی شئیر کی۔

یاد رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تبادلے اور ترقی کی گئی ہیں جس میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل مقرر کردیا گیا ہے، میجر جنرل آصف غفور بھی اِن افسران میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 26 نومبر 2019 کو رومانی گلوکار سینا ایڈرین نے راولپنڈی میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے چائے پر ملاقات کی تھی اور پاکستان کی چائے کو 'فنٹاسٹک ٹی' قرار دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More