برج خلیفہ کے جتنا سیارچہ زمین کے پاس سے کب اور کیوں گزرے گا؟

ہماری ویب  |  Nov 26, 2020

برج خلیفہ کے سائز جتنا سیارچہ زمین کے بلکل پاس سے تیز رفتاری سے گزرے گا، سیارچے کو زمین سے با آسانی دیکھا بھی جا سکے گا۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق اتوار کے روز ایک تیز رفتار سیارچہ زمین کے پاس سے گزرے گا، جسے زمین سے با آسانی دیکھا بھی جا سکے گا، ناسا کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ سائز میں برج خلیفہ جتنا بڑا ہوگا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار 29 نومبر کو برج خلیفہ کے حجم کے برابر یہ سیارچہ گرینچ کے وقت کے مطابق 10 بج کر 9 منٹ پر زمین کے پاس سے گزرے گا جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب اسے دیکھا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں ناسا کے مطابق اس سیارچے کی رفتار 25.07 کلو میٹر فی سیکنڈ ہوگی، اسے دور بین کے بنا بھی با آسانی دیکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ ناسا کے مطابق رواں برس کے مکمل ہونے تک مزید 5 سیارچے زمین سے گزریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More