کراچی میں آج سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کتنے دن کے لیے بند کردیئے گئے؟

ہماری ویب  |  Nov 26, 2020

کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولز، کالج، مدارس اور یونیورسٹیز بند۔

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر اپنے پنجے گاڑھنے شروع کردیئے ہیں جس کے بعد پھر لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے پاکستان نے بھی حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے آج سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں۔

کراچی سمیت ملک بھر کے گورنمنٹ اور نجی اسکولز، مدارس، کالج، یونیورسٹیز اور کوچنگ سینٹرز مکمل بند کر دیئے گئے ہیں۔ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز فراہم کریں تاہم 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں رہیں گی۔ بچے تو ان چھٹیوں سے بے حد خوش ہیں تاہم اساتذہ اور والدین کا کہنا ہے کہ آن لائن تدریسی عمل روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں پڑھنے کا متبادل نہیں ہے اور اس میں بچے مکمل توجہ بھی نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بازار، شاپنگ مالز، نجی و گورنمنٹ ادارے، آفس ، ریسٹورینٹس اور تفریحی مقامات ایس او پیز کے تحت شام چھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More