عمران خان کی چوائس: دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل

ہماری ویب  |  Nov 25, 2020

بی بی سی نے سال 2020 کی دنیا بھر سے بااثر اور متاثر کن 100 خواتین کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

2020 کی جاری 100 خواتین کی فہرست میں غربت کا خاتمہ کرنے والے احساس پروگرام کی سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنسی تشدد اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف آواز اٹھانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ثانیہ نشتر نے عمران خان کے وژن کےمطابق عوام کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کو اس فہرست میں کیوں شامل کیا؟

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو غربت میں کمی، عالمی صحت و ترقی میں پیش پیش رہنے پر فہرست میں شامل کیا گیا۔ ثانیہ نشتر 2018 سے ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے جاری احساس پروگرام چلا رہی ہیں، جس نے پاکستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بہتر بنائیں اور انہیں بینک اکاؤنٹس مہیا کیے جہاں وہ اپنی رقم محفوظ کر سکیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی صحت کے حوالے سے ایک بہترین اور اہم رہنما ہیں، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ثانیہ نشتر نے بطور معاون خصوصی برائے انسداد غربت، اس طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں جس کی مدد سے پاکستان ایک فلاحی ریاست بن سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More