ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے سبب حکومت نے پاکستان کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کردیا ہے جس میں کراچی بھی شامل ہے۔
شہر قائد کے تمام ریسٹورنٹس جہاں ڈائن ان ہے، وہ سب بند کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے تاہم جن ریسٹورنٹس میں لوگ باہر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں وہ کھلے رہیں گے۔
کراچی میں 90 سے 95 فیصد ریسٹورنٹس ڈائن ان ہیں یعنی جہاں ہوٹل کے اندر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے، لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ کچھ ریسٹورنٹس جو ڈائن ان تھے انہوں نے اب ڈائن آؤٹ سیٹ اپ کرلیا ہے اور اسی لیے اب وہ ریسٹورنٹس بھی لاک ڈاؤن کے دوران بند نہیں ہوں گے۔
ان ہوٹل مالکان نے اپنی اور عوام کی مشکل کا ایک بہترین حل نکالا ہے۔ کراچی کے علاقے سندھی مسلم کی فوڈ اسٹریٹ پر واقع تقریباً تمام ریسٹورنٹس نے ڈائن آؤٹ سروس شروع کردی ہے تاہم ڈیفنس اور شہر کے دوسرے علاقوں کے ریسٹورنٹس بھی یہ ہی کر رہے ہیں۔
کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔