پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزارتِ صحت کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے وزارتِ صحت، تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر کو باہمی مشاورت کے ساتھ تجاویز تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔
مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں امریکہ نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ امریکہ اپنی تیار کردہ ویکسین مقامی ضرورت پوری ہونے کے بعد اپنے اتحادی ممالک کو بھی فراہم کرے گا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کے لکھے مراسلے کے مطابق وزارتِ صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کر کے تجاویز وزیراعظم آفس بھجوائے گا۔