ملک میں 10 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کا شکار، کیا کورونا کی صورتحال مزید بگڑ جائے گی؟

ہماری ویب  |  Nov 25, 2020

ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہیلتھ ورکرز کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی، ماہرینِ صحت کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہونے لگی ہے، عوام کی اس عالمی وبا میں خدمت کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف تیزی سے کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے، پاکستان میں اب تک 10 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز عالمی وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز میں عالمی وبا کی صورتحال میں صفِ اوّل پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز نرسز اور دیگر عملہ شامل ہے، اس صورتحال کی پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور ہر ممکن احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروس کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 10050 ہزار ہیلتھ ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے جو کہ ایک پریشان کن تعداد ہے، جبکہ کورونا سے متاثر 98 ہیلتھ ورکرز اس مہلک وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہیلتھ ورکرز کی ایک بڑی تعداد کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے جس میں 2686 میڈیکل اسٹاف شامل ہیں، پنجاب میں 2638، سندھ 2578، اسلام آباد 867، بلوچستان 611، آزاد جموں کشمیر 460 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا سے 210 ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہے، امریکہ کی جون ہوپکنس یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 28ویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More