کراچی میں وقفے وقفے سے بارش۔۔۔ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ہماری ویب  |  Nov 25, 2020

گزشتہ رات سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہر کا موسم مزید سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 26 اور 27 نومبرکو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔

بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر بھر میں ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی 75 فیصد ہے۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور تیز بارش ہوئی ہے۔

جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں یونیورسٹی روڈ، گلشن، ملیر، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، کیماڑی، گلستانِ جوہر اور گلشن حدید شامل ہیں۔

شہر قائد میں ہونے والی بوندا باندی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More