پیپلز پارٹی کے دفاتر کس بنیاد پر سیل کیے جا رہے ہیں؟ شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں

ہماری ویب  |  Nov 24, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے گلگت بلتستان میں احتجاج کے دوران سیل ہونے والے پی پی کے دفاتر سے متعلق سوال کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے آفس کن بنیاد پر بند کیے جا رہے ہیں؟

شیری رحمان نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران کارکنان کی گرفتاری پر بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارہ الیکشن چوری ہوا ہے، لوگوں کا ووٹ چوری ہوا، گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پُر امن احتجاج ہمارہ آئینی حق ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میدان جنگ بنا ہوا ہے، تحریک انصاف دھاندلی چھپانے کے لیے گلگت بلتستان میں انتشار پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن پر امن ہیں، ہنگامے تحریک انصاف کے کارکنان کر رہے ہیں، حکومت شر پسندی میں ملوث افراد کو گرفتار کرے، ہمارے کارکنان کو نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More