مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا تیسری بار کورونا ٹیسٹ، رپورٹ آگئی۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 24, 2020

ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ، پھر سے مثبت نتائج۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا 9 نومبر کو کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ مثبت آیا تھا جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور روانہ ہوگئے تھے، جہاں وہ میڈیکل سٹی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، کیپٹن صفدر کا تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جو کہ پھر سے مثبت آیا ہے۔

میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز کے مطابق کورونا وائرس سے کیپٹن صفدر کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید دو ہفتوں کے لئے آرام کرنے اور قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جس کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More