لاہور میں خودکش بمبار کی لاہور سی ٹی ڈی تھانے میں گھسنے کی کوشش، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے برکی روڈ پر واقع انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گرد تھانے میں گھسنے کی کوشش کرتا رہا تاہم مشکوک ہونے پر سیکیورٹی اہکاروں نے شناخت پوچھی جس پر دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی، تھانے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جہنم واصل کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ دو ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس دہشت گرد سے متعلق تمام معلومات جلد حاصل ہو جائیں گی، اور جلد اس کاروائی کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔