اندرونی ناک کی سوزش اور پھر سر درد جسے ہم آپ طور پر Sinus کی بیماری کہتے ہیں، آج کل بہت عام ہے۔ اس بیماری کا وار اس قدر تیز ہوتا ہے کہ ساتھ ہی سر درد اور سینے کی جکڑن بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ پھر سانس لینے کے الگ مسائل، اور جب تک آپ دوائیں یا سانس لینے کے لیے اسپرے کا استعمال نہ کریں، یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ مسئلہ قدرتی طور پر بھی بنا کوئی دوا استعمال کیےمحض 5 سے 10 منٹ میں حل ہوسکتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں 4 ایسے یوگا، جسے کر کے آپ ناک کی سوزش اور سر درد یعنی Sinus کے مسئلے سے فوری طور پر نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
کوبرا پوز (Bhujangasana)
یوگا انسانی جسم میں وائٹ خون کے خلیے پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں، اس کے علاوہ یوگا انسانی جسم میں خون کا بہاؤ بھی بہتر بناتا ہے۔ کوبرا پوز Sinus سے متاثرہ مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ آپ اپنی دونوں ٹانگوں کی مدد سے زمیں پر الٹا لیٹ جائیں اور دونوں ہاتھ کی ہتھیلیاں زمین ہر رکھیں، پھر گردن اوپر کی جانب کردیں، اس سے سارا وزن آپ کے پیٹ پر ہوگا۔ آہستہ آہستہ سانس اندر کھینچیں اور باہر نکالیں۔ 10 سیکنڈز کے لیے یہ عمل کریں اور پھر نارمل پوزیشن میں آجائیں، 5 سے 10 منٹ تک یہ یوگا کریں آپ کو Sinus کی تکلیف سے فوری نجات حاصل ہوگی۔
کیمل پوز (Ustrasana)
گھٹنوں کے بل سیدھا بیٹھ کر دونوں ہاتھ پیچھے کی جانب سے پاؤں کی ایڑھیوں تک لگانا کیمل پوز کہلاتا ہے۔ یہ یوگا بھی Sinus سے فوری نجات کے لیے بہترین ہے۔ اس سے آپ کو کمر، کندھوں اور پٹھوں کے درد میں بھی فوری طور پر نجات ملے گی۔
فائر بریتھنگ (Kapalabhati)
یہ یوگا کی بالکل بنیادی قسم ہے۔ اس میں آپ کو چونکڑی اس طرح مار کر بیٹھنا ہوگا کہ دونوں ٹانگیں ایک دوسرے کے اوپر ہوں۔ پھر ہاتھوں کی مٹھی دکھائی جانے والی تصویر کی طرح بنانی ہوگی اور سانس اندر کی طرف کھینچنا اور باہر نکالنا ہوگا۔ یہ یوگا بھی Sinus کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔
بھاسٹریکا پوز (Bhastrika)
یہ یوگا پوز بھی بالکل فائر بریتھنگ کی طرح ہی ہے۔ لیکن اس میں سانس لینے اور چھوڑنے کا دورانیہ ایک ہوگا، یعنی اگر آپ سانس 6 سیکنڈ تک اندر کھینچیں گے تو 6 سیکنڈ تک ہی باہر نکالنا ہوگا۔ یہ یوگا ناصرف Sinus کے لیے بہترین بلکہ دماغی صحت اور کمر کے درد کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔