اسکولز بند ہوں گے یا نہیں؟ پنجاب حکومت کا مؤقف سامنے آگیا ۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 23, 2020

اسکول بند ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ کورونا کیسز کا ڈیٹا دیکھ کر ہی کیا جائے گا ، صوبائی وزیرِتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِتعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کورونا کیسز کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مراد راس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لوگ نہ اسکولز بند کرنے پر خوش ہیں نہ ہی اسکولز کھولنے پر اس لئے اب بہتر یہی ہے کہ اسکولز کھولنے اور بند کرنے کا فیصلہ کورونا کیسز کی تعداد کا ڈیٹا دیکھ کر ہی کیا جائے ، انہوں نے اپنے بیان میں یہ واضح کیا کہ ان کے لئے مستقبل کے معماروں کی زندگیاں قیمتی ہیں اور ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے ۔

زرائع کے مطابق اس ضمن میں ہونے والے اجلاس میں 24 نومبر سے 31 جنوری تک اسکولز بند کرنے کی تجویز کو زیرِغور لایا جائے گا جبکہ تعلیمی سال کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز بھی قابلِ غور رہے گی تاہم حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد ہی سامنے آئے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More