ملک میں بارش کا نیا سسٹم داخل، بادل کب سے برسیں گے؟

ہماری ویب  |  Nov 23, 2020

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری،نانگا پربت اور بابوسر ٹاپ پر شدید برف باری، پنجاب، خیبر پختون خواہ سمیت سندھ میں بھی رِم جھِم متوقع۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو ، نیلم آزاد کشمیر اور دیامر سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، نانگا پربت سمیت بٹوگاہ ٹاپ پر بھی برف باری جاری ہے جبکہ بابوسر ٹاپ پر گزشتہ رات سے اب تک شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی ابرِ رحمت برسنے کی نوید سنا دی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم صوبہ پنجاب میں داخل ہو چکا ہے جوکہ آئندہ ہفتے برسے گا ۔ لاہور اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم دسمبر میں شدید ٹھنڈ متوقع ہے جس کے باعث لاہور والوں کو شدید دھند کا بھی سامنا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج سے 25 نومبر تک رِم جھِم متوقع ہے جبکہ اسلام آباد کے حسن میں بارش کے بعد موسم نے مزید اضافہ کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More