تین ایسے صحت بخش ناشتے کون سے ہیں جو ڈائٹنگ کے لیے بے حد مفید ہیں ؟

ہماری ویب  |  Nov 20, 2020

دن بھر پیٹ کر کھاتے ہیں مگر ناشتہ نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ جلد ہی دبلے ہو جائیں گے، لیکن یہ محض ایک خوش فہمی سے کم نہیں ہے کیونکہ ناشتہ نا کھانے کی وجہ سے جسم پھول جاتا ہے کیونکہ لمبا عرصہ پیٹ خالی رہتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں اضافی کاربن ڈائی آکسائیٹ اور فیٹی ایسڈز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ : '' متوازن ناشتہ کرنے سے مختلف جراثیم اثرانداز نہیں ہوتے اور جسم کی مدافعتی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ ''

اس لئے اگر آپ بھی مناسب ناشتہ نہیں کرتے اور جلدی بیمار ہو جاتے ہیں تو آج سے ایک مکمل ناشتہ کرنے کی عادت ڈالیں جس میں فائبر ،کاربو ہائڈریٹس ،پروٹین اور کچھ ضروری چکنائی بھی موجود ہو۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں ایسے ناشتے جو غذائیت سے بھرپور بھی ہیں اور آپ کی ڈائٹ کے حوالے سے مفید بھی۔ جن کو کھانے سے آپ ایک بھرپور ڈائٹ پلان کے تحت خود کو فٹ بنا سکتے ہیں:

٭ پھل:

پھلوں میں فائبر بھی زیادہ ہوتے ہیں اور لو کیلوریز کی مقدار بھی متوازن ہوتی ہے اس لئے اگر آپ ڈائٹ کو پرفیکٹ ڈائٹ بنانا چاہتے ہیں تو پھلوں کو استعمال کرنا ناشتے میں اب ہر گز نہ بھولیں۔ سب سے اہم کیلے کا استعمال ہے۔ آپ ناشتے میں ایک کیلا کھا لیں یا صرف کیلے کا شیک پی کر ساتھ میں کچھ شوگر فری بسکٹس کا استعمال کرلیں یہ بہترین ناشتہ ہوگا کیونکہ کیلے میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور شوگر فری بسکٹس اس کاربوہائیڈریٹ میں جذب ہو کر اضافی فیٹ کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

٭ دلیہ :

دلیے میں کم چکنائی میں کم اور نشاستہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود آئرن خون کو صاف کرتا ہے اور وٹامن بی میٹا بو لزم کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ دلیہ دودھ کے ساتھ کھانے سے ہڈیاں بھی مضبوط اور ڈائٹ بھی محفوظ ہو جاتی ہے۔

٭ انڈہ :

ناشتے میں انڈے کا استعمال جسم کی پروٹین کو بوسٹ کرنے اور توانائی کو بڑھانے میں مفید ہے۔ انڈے میں شامل پروٹین چربی کو پگھلانے اور جسم کی اضافی فیٹ کو سکیڑنے میں مدد دیتا ہے جس سے ڈائٹ اچھی ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More