پاسورڈ پر نام ہرگز نہ لکھیں۔۔۔ پاسورڈ لگاتے ہوئے کی جانے والی وہ 10 غلطیاں جو ہمیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں

ہماری ویب  |  Nov 20, 2020

پاسورڈ ایک ایسی حساس چیز ہے جو ہمارے موبائل اور انٹرنیٹ پر مختلف استعمال کی ایپس کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ موبائل پر ہر کوئی پاسورڈ نہیں لگاتا لیکن اگر آپ سوشل میڈیا صارف ہیں اور فیسبک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب یا دیگر پلیٹ فارم اپنی ضرورت کے تحت استعمال کرتے ہیں تو وہاں اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو پاسورڈ لگانا پڑتا ہے ورنہ کوئی بھی شخص آپ کا ڈیٹا حاصل کر کے آپ کے خلاف کوئی سازش کر سکتا ہے۔

بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے بھی نظر آتے ہیں کہ پاسورڈ لگا تھا پھر بھی اکاؤنٹ ہیک ہوگیا یا اکاؤنٹ بند ہوگیا، یہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب آپ نے پاسورڈ لگانے میں ضرور کوئی بنیادی یا چھوٹی سی غلطی کی ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان 10 غلطیوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو آپ پاسورڈ لگاتے ہوئے انجانے طور پر کر بیٹھتے ہیں۔

1) سب سے پہلی غلطی جو ہم کرتے ہیں وہ یہ کہ اپنے سب اکاؤنٹس پر ایک ہی پاسورڈ لگا لیتے ہیں، ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ اگر کوئی آپ کا فیسبک یا ٹوئٹر کا اکاؤنٹ ہیک کرلیتا ہے تو وہ دوسرے اکاؤنٹس پر بھی وہ ہی پاسورڈ استعمال کرے گا۔ اگر پاسورڈ وہ ہی ہوا تو آپ کے سارے اکاؤنٹ ہیک ہوجائیں گے۔

2) پاسورڈ کے لیے ناموں کا استعمال بالکل نہ کریں۔ اپنا، بھائی بہنوں کا، اپنے پالتو جانوروں کا یا کسی رشتہ دار کا۔ گاڑیوں کے برانڈ کے نام بھی ہرگز پاسورڈ پر نہ لگائیں، ان پاسورڈ کو توڑنا بہت آسان ہوتا ہے۔

3) اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے پِن نمبرز بھی پاسورڈ پر نہ لگائیں، فون نمبر بھی لگانے سے گریز کریں۔

4) پاسورڈ کے طور پر سالگرہ کی تاریخ یا پیدائش کا دن اور سال کا نمبر لگانے سے پرہیز کریں، یہ پاسورڈز ہیک کرنے کے لیے بے حد آسان ہوتے ہیں۔

5)ایسا پاسورڈ بھی نہ لگائیں جو کچھ ماہ پہلے آپ استعمال کر چکے ہیں یعنی کسی اکاؤنٹ پر لگا چکے ہیں، اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

6) اپنا پاسورڈ آن لائن کہیں پر بھی محفوظ نہ کریں، یہاں تک کہ ای میل ایڈریس کے ڈرافٹس میں بھی نہیں۔

7) جب آپ گوگل کروم یا براؤزر پر لاگ اِن ہوتے ہیں تو وہ آپ کو سیو پاسورڈ کا آپشن دیتا ہے، اس سیو بالکل نہ کریں بلکہ ناٹ سیوڈ کا آپشن سیلیکٹ کریں۔

8) two-factor authentication اپنا پاسورڈ لگاتے ہوئے ضرور اینیبل کریں۔

9) اپنا پاسورڈ ہر 2 یا 3 ماہ بعد لازمی تبدیل کریں، سالوں ایک ہی پاسورڈ چلانے سے گریز کریں۔

10) اپنا پاسورڈ 8 نمبرز کا لازمی رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More