کوئی اور بچہ تو نہیں رہ گیا ! جب آدمی 9 بچوں کو ایک ہی موٹر سائیکل پر بٹھا کر سڑک پر نکلا تو ..

ہماری ویب  |  Nov 19, 2020

ایک موٹر سائیکل پر 3 یا 4 لڑکے تو بیٹھے ہوئے آپ نے ضرور دیکھے ہوں گے، مگر گذشتہ روز ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی بائیک پر 9 بچوں کو بٹھا کر ایک شخص لاہور کی گلیوں میں گھما رہا تھا۔

ٹریفک پولیس نے اس شخص کو روک کر پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے شخص کا نام ابرار تھا۔ وہ ایک ہی موٹرسائیکل پر 9 بچوں کو بٹھا کر لاہوری گیٹ سے لوئر مال کی طرف جارہا تھا۔ جن میں 6 بچے جبکہ 3 بچیاں بھی شامل ہیں ۔

ٹریفک وارڈن نے اس پر 300 روپے کا چالان بھی کیا اور سختی سے دوبارہ اس جان لیوہ عمل کو دوبارہ نہ کرنے کی تلقین کی۔ کیونکہ اس سے بچوں کی جان کو سخت خطرہ ہے۔

تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ بلکل گاڑی کی ہیڈ لائٹ کے اوپر بیٹھا ہوا ہے، جبکہ دو بچے ابرار کے پیچھے بیٹھے ہوئے بچوں کا سہارا لے کر بائیک کی سائیڈوں میں کھڑے ہو کر سفر کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More