چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، آخر حقیقت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 19, 2020

پاکستان کے ہر میچ میں اپنے جوش اور جذبے کا مظاہرہ کرنے والے چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے گردش کر رہی ہیں۔

لیکن آخر اس کی حقیقت کیا ہے؟

یہ خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں جس کی تصدیق خود چاچا کرکٹ نے کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

انتقال دراصل پی سی بی کے سابق ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر کا ہوا ہے، جو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں تاہم چاچا کرکٹ سے شکل میں مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان کو چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھے ہیں۔

حاجی بشیر کون ہیں؟

انہوں نے 50 سال سے زائد عرصہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں ، ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز حاجی بشیر نے ہی بنائیں۔

پی سی بی سے ریٹائرمنٹ کے بعد حاجی بشیر لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More