جب والد کا انتقال ہوا تو اس وقت میری ماں کی عمر صرف 28 سال تھی۔۔۔ موٹرسائیکل پر پورے پاکستان کا اکیلے سفر کرنے والی خاتون کی کہانی

ہماری ویب  |  Nov 18, 2020

زینتھ عرفان پاکستان کا وہ نام ہے جس نے ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کردی۔ یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور پورے ہمالیہ کا سفر موٹرسائیکل پر تنِ تنہا طے کیا۔ زینتھ کی زندگی پر ایک بائیوپک فلم بھی بن چکی ہے جس میں زینتھ کا کردار مایہ ناز اداکارہ سہائے علی ابڑو نے نبھایا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی زندگی کی کہانی گردش کر رہی ہے۔

زینتھ نے اپنی، اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''ہم 3 بیسٹ فرینڈز ہیں۔ میں، میرا چھوٹا بھائی اور میری ماں۔ ہم نے اپنی زندگی میں بے حد مشکلات کا سامنا کیا ہے، لیکن ان ہی مشکلات نے ہمارے رشتے کو مضبوط بنایا''۔

زینتھ نے لکھا کہ ''ہماری کہانی وہاں سے شروع ہوتی ہے جب میرے والد کا انتقال ہوا، میں اس وقت کچھ ماہ کی تھی، جبکہ میری ماں کی عمر صرف 28 سال تھی۔ ہم بالکل بے آسرا تھے، ہمیں مالی یا جذباتی طور پر سہارا دینے والا کوئی نہ تھا۔ وہ ایک ایسا وقت تھا جب ہمارے پاس نہ کھانے کو کچھ تھا، نہ بل دینے کے پیسے تھے اور نہ ہی اسکول کی فیس تھی''۔

زینتھ لکھتی ہیں کہ ''لیکن ہم تینوں نے ان مشکلات کا ایک ساتھ سامنا کیا، ماما نے ہماری خاطر دوبارہ شادی نہیں کی۔ ہماری فیملی ایک ماں اور بچوں والی نہیں بلکہ اچھے دوستوں والی تھی۔ ہم ایک دوسرے سے اپنے راز شئیر کرتے ہیں۔ ہم ایک ساتھ پارٹی کرتے ہیں، روتے اور ہنستے بھی ایک ساتھ ہیں''۔

مزید لکھا کہ ''آج ہم مالی طور پر مستحکم ہیں، اور آج گزرے کل کے مقابلے میں ایک بہت اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں''۔

واضح رہے زینتھ کے والد کا خواب تھا کہ وہ موٹرسائیکل پر پاکستان کا سفر کریں جسے ان کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی نے پورا کیا۔

٭ اس پوسٹ کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More